, فلک کے نظاروں زمین کی بہاروں - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

فلک کے نظاروں زمین کی بہاروں Lyrics In اردو

(فلک کے نظاروں زمین کی بہاروں, سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: فلک کے نظاروں زمین کی بہاروں

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: مختلف/نامعلوم

شامل کیا گیا: 09 Apr, 2023 09:40 AM IST

دیکھا گیا: 1.2K

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

فلک کے نظاروں، زمین کی بہاروں
سب عیدیں مناؤ، حضور آ گئے ہیں

اٹھو غم کے مارو، چلو بے سہارو
خبر یہ سناؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا
وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کُلاہو، ارے بادشاہو
نگاہیں جھکاؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

ہوا چار سُو رحمتوں کا بسیرا
اجالا اجالا، سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی
مرے گھر میں آؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے
فضاؤں میں نغمات صلِّ علیٰ کے
درودوں کے گجرے، سلاموں کے تحفے
غلامو سجاؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

سما ہے ثناءِ حبیبِ خدا کا
یہ میلاد ہے سیّد المرسلین کا
نبی کے گداؤں! سب ایک دوسرے کو
گلے سے لگاؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

کہاں میں ظہوری، کہاں اُن کی باتیں
کرم ہی کرم ہیں یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ، دلوں کو جگاؤ
یہی کہتے جاؤ، حضور آ گئے ہیں

حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

فلک کے نظاروں، زمین کی بہاروں
سب عیدیں مناؤ، حضور آ گئے ہیں
حضور آ گئے ہیں، حضور آ گئے ہیں

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعتِ شریف حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ با سعادت کی خوشی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا نہایت خوبصورت بیان ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے پوری کائنات نور سے روشن ہو گئی ہے اور دنیا کے تمام بے سہاروں اور غم زدوں کو سب سے بڑا سہارا مل گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ آسمان کے نظاروں اور زمین کی بہاروں، سب مل کر خوشیاں مناؤ کیونکہ دونوں جہان کے سلطان حضور ﷺ تشریف لے آئے ہیں۔ شاعر کہتا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے مغرور بادشاہوں کو بھی آپ ﷺ کی عظمت کے آگے اپنی نگاہیں جھکا لینی چاہئیں، اور تمام غلاموں کو درود و سلام کے تحفے سجا کر یہ جشن منانا چاہیے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظمعنی (Meanings)
ذیشانبڑی شان و شوکت والا / عالی مرتبہ
کج کُلاہوٹیڑھی ٹوپی پہننے والے (مراد مغرور بادشاہ)
چار سُوچاروں طرف / ہر سمت میں
نغماتگیت / ترانے یا مدھر دھنیں
صلِّ علیٰاللہ ان پر رحمت بھیجے (حضور ﷺ پر درود)
ثناءتعریف / حمد و ستائش
گداؤںفقیروں / منگتوں یا غلاموں
ظہوریاس نعت کے شاعر کا تخلص

خلاصہ (Summary)

حضور ﷺ کی آمد سے کائنات میں ظلمت کا اندھیرا مٹ گیا اور ہر طرف رحمتوں کا سویرہ چھا گیا۔ شاعر 'ظہوری' کہتے ہیں کہ میلاد کا یہ مبارک موقع تمام چاہنے والوں کے لیے ایک دوسرے کو گلے لگانے اور سوئے ہوئے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے جگانے کا ہے۔ جب سے آپ ﷺ تشریف لائے ہیں، زمین و آسمان کی فضاؤں میں صرف 'مرحبا' اور درود و سلام کی گونج ہے۔

شاعر کے مطابق حضور ﷺ کے آنے پر 'کج کلاہوں' (بادشاہوں) کو کیا کرنے کو کہا گیا ہے، اور حلیمہ کو کس کی خبر ملی تھی؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں